ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مصری عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے مصر میں فوری طور پر انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصری عوام کے مطالبات کو مد نظر رکھنا چاہیے اور آزاد اور منصفانہ انتخابات کی راہیں ہموار کرنی چاہییں ۔ اردوغان نے اس سے قبل بھی مصری عوا کی حمایت کرتے ہوئے مصری صدر حسنی مبارک سے کہا تھا کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائے۔ادھر ایرانی حکام اور عوام نےبھی مصری عوام کی بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے ایرانی وزیر خارجہ، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مصری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110